میں پنجاب یونیورسٹی کے کاغان نوران ٹور کے دوران ہمارے ساتھ ایک لڑکا انجینرنگ یونیورسٹی لاہور کاآوٹ سائیڈر تھا جس کا باپ ایکسائز انسپکٹر تھا

1990میں پنجاب یونیورسٹی کے کاغان نوران ٹور کے دوران ہمارے ساتھ ایک لڑکا انجینرنگ یونیورسٹی لاہور کاآوٹ سائیڈر تھا جس کا باپ ایکسائز انسپکٹر تھا اس نے اپنے برانڈڈ کپڑے،بوٹ،پرس بیگ وغیرہ دکھاکر بتایا کہ یہ سب میرے باپ کی حرام کی کمائی کا ہے مجھے اس بات سے بہت دھچکا لگا .کیونکہ رشوت اور حرام کی کمائی کے متعلق میری معلومات صرف کتابی اور سنی سنائی باتوں کی حد تک محدود تھیں جو کچھ اس طرح تھیں کہ حرام کھانے والوں کے منہ پر لعنت پڑ جاتی ہے ان کی دنیا وآ خرت خراب ہوتی ہے اور انہیں طرح طرح کی بیماریاں لگی ہوتی ہیں لیکن میرے سامنے سرخ و سفید بارونق چہرے والا سول انجینئرنگ کا ذہین سٹوڈنٹ کھڑا تھا جس نے پہلی بار میرے اندراخلاقیات مذہب ،نظریات اور عملی زندگی میں شدید تضاد کی جنگ چھیڑ دی جو آج 26 سال بعد بھی جاری ہےپھر میں نےان 26 برسوں میں بہت کچھ دیکھا_میں نے ان لوگوں کو بھی بیشمار اذیت ناک بیماریوں میں مبتلا دیکھا جن کے پاس کھانے کے کیلئے روٹی نہیں اور ان لوگوں کو بھی انتہائی شاندار اور پر آسایش زندگی گزارتے دیکھا جن کا ٹوٹل زریعہ معاش حرام کی کمائی یا ناجائز ہے بڑے بڑے سیاسی،مذہبی لیڈر اور کاروباری شخصیات کا خمیر منافقت ،فریب اور دھوکا بازی سےگوندھا ہے یہاں تک کے جن شاعروں یا ادیبوں نے مقبول ادب لکھا اور قوم کو گمراہ کیا انہوں نے دولت اور شہرت پائی اور جنہوں نے سچ بات کی انہوں بے بھوک غربت اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں یورپ آئے تو دیکھاصبح 6بجے شدید سردی میں کام پر جانے والے کبھی پاکستانی کمیونٹی میں بیٹھتے آٹھتے ہی  تو وہاں آن کی عزت دو ٹکے کی نہیں ،پاکستانی کمیونٹی کے کرتا درتا بڑے بڑے حرام خور، ٹیکس چوراوربنک فراڈکرنے والے ہیں پاکستان کے پوش علاقوں میں جتنے یورپ اور امریکہ ریٹرن لوگوں نے بڑے بڑے بنگلے بنائےہیں 80فیصد سے زیادہ ٹیکس اور بنک فراڈ کا پیسہ ہے اور غریب لوگ وہاں کیڑے مکوڑوں کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور ہیں یعنی آج تک اگر ہمیشہ نہیں تو زیادہ ترجھوٹ،منافقت اور دھوکا باز کا ہی بول بالا دیکھا ہے

Comments

Popular posts from this blog

مومند ‏قبائل ‏ایک ‏مشہور ‏اور ‏تاریخی ‏قبیلہ ‏ھے ‏۔

ابن البار نیک بیٹا کہا جاتا ہے

چین کا بھارت کو منہ توڑ جواب، لداخ میں متنازع علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا