الحمدللہ پیمرا سے سرخرو واپسی ۔۔۔۔۔


الحمدللہ ولک الحمد
شکر ہے اس رب اعلیٰ کا جس کے ہاتھ میں ساری خیر ہے
الحمدللہ پیمرا سے سرخرو واپسی ۔۔۔۔۔
یہ مقدمہ تھا چینل ٹی وی ون پر ساحر لودھی کے اک مارننگ شو کا جس میں کمسن بچیوں کو فحش لباس میں انڈین آئٹم سانگز پر ڈانس مقابے کروائے جارہے تھے اور اس شو کی سیریز اناونس ہوچکیں تھیں اور اسکی پہلی سیریز مکمل اور دوسری لانچ ہونے والی تھی مگر یہ شواسلامی اقدارکو توڑتا فحش اور نازیبا حرکات کی وجہ سے اس شو کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج بن کر کھڑی ہوئی اور اس شو کو بین کرنے کرنے کے لئے ٹیوٹر bansahir کے ہیش ٹیگ کیساتھ کمپین چلیں بڑی تعداد میں پیمرا کو شکایات موصول ہوئیں جنکی بناء پر پیمرا نے اسے بین کردیا اور جب چینل کی جانب سے اس شو کو پھر سے آن ائیر لانے کی اپیل کی گئی تو پیمرا نے شکایات کرنے کالوں کو کال کرکے آج ہئیرنگ کے بلایا تھا کہ آپ ائیے اور اپنے دلائل سے ثابت کیجیے کہ آپ کا موقف درست ہے ۔
ہم آج اسی سلسلے میں پیمرا میں موجود تھے جہاں مخالف وکیل حق اور سچ کی طاقت کے آگے آئیں بائیں شائیں کرتا رہا دائیں اور بائیں گھمانے کی کوشش کرتا رہا مگر الحمدللہ اسکی ہرغلط تاویل کا جواب ہمارے پاس موجود تھا
اوربالاخراس نے معزرت کی کہ اب آگے یہ شو آن ائر نہیں ہو گا ہم نے ڈانس شو بند کردیا اپنی آگے کی ساری سیریز کو کینسل کردیا اب ہم
نے پورا فارمیٹ بدل دیا اب ہم ایسی کوئی چیز نہیں دکھائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم نو خواتین تھیں جن کے پاس اپنی نسل کو اس گندگی سے بچانے کا جذبہ تھا ایمانی غیرت تھی جو گھروں سے اٹھ کر ٹی وی چینل کے مالکان ، وکلا اور جج کے پینل کے سامنے بیٹھے تھے اور دلائل پیش کررہے تھے جن کر سن کر ٹی وی چینل کے مالکان ان کے وکیل اور پیمرا کا پورا پینل انگشت بدنداں تھے کہ کا ہم اس قوم کی مائیں ہیں ۔۔۔۔۔
ہم نے کہا صرف ہم ہی نہیں اور بھی ہیں جن کی دن اور رات کی محنت نے ہمیں یہا ں کھڑا کیا
جہاں ہم مائیں وہاں موجود تھیں وہین کچھ ہمارے بھائی بھی اپنی اہم مصروفیات میں سے وقت نکال کر وہاں موجود تھے جن میں برادر حارث عالم راہ ٹی وی سے جنہوں نے مخالف وکیل کی بہت سی باتوں کو اسی وقت جھوٹا ثابت کیا اور ثبوت پیش کیے ۔۔
باہر نکلے تو ایک نوجوان ہمارے پاس آکر بولا کہ میں اپنے اک دوست جو کہ امریکہ میں رہتا ہے اور اس نے وہاں سے اس شو کے خلاف کمپلین کی تھی اور اس نے اسلام آباد کا نمبر دیا تھا اسے پیمرا کی جب آج کی ہئیرنگ میں آںے کی کال آئی تو اس نے مجھے کہا کہ تم میری جگہ چلے جاواور میں آج اسکی جگہ آی ہوں وہ امریکہ جیسے کھلے معاشرے میں ہے مگر پاکستان کے لئے فکرمند ہے کہ ہم یہ اپنی نسل کو کیا سکھا رہے ہیں ۔ اس نے بھی بہت اچھے لفظوں میں ہمارے اس اقدام کو سراہا ۔
پیمرا سماعت کے بعد ہائ کورٹ کے وکیل جاوید اقبال نے ان الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔۔۔۔
بہت مبارک ہو آپ سب کو ۔۔۔۔۔۔
کہ آج مجھے آپ لوگوں کو سن کر آپ پر فخر ہورہا ہےآپ نے ہمارا کام کیا ہے اور آپ جیسی ماوں کے ہاتھ میں ہماری نسل ہوئی تو ہمارا مستقبل بہت شاندار ہے ان شاءاللہ اور یہ کہ میں یہ اقرار کرتا ہون کہ میں وکیل ہوں مگر پھر بھی آج جو کچھ آپ نے بتایا اور جو چیزیں آپ لوگ سامنے لائے وہ مجھے اور جیسے اور بہت سارے لوگوں کو بھی علم نہیں ۔۔
اللہ آپ کا حامی ہو آپکا یہ مشن رکنا نہیں چاہیے
یہ یاد رکھنے کی بات ہے کہ ۔۔۔
یہ تنہا ہمارا کام نہیں تھا یہ آپ سب کا جذبہ ، اخلاص ، باہمی اتفاق اور اپنی اقدار پر شب خون مارنے والوں کے خلاف اتحاد تھا جس نے آج ہماری آواز کو وہاں تک پہنچا دیا تھا کہ کروڑوں کے مالک ہونے کے باوجود آج وہ پیچھے ہٹنے پر مجبور تھے ۔۔۔
یاد رکھیے جب جب آپ ایسے ہر اقدام کے خلاف ملکر ایک آواز بنیں گے ہماری آواز کی طاقت یقینا حق اور سچ بن کر اپنا آپ منوائے گی
آو بنائیں سب ملکر آج سے بہتر اپنا کل
اسری غوری و ساتھی خواتین

Comments

Popular posts from this blog

مومند ‏قبائل ‏ایک ‏مشہور ‏اور ‏تاریخی ‏قبیلہ ‏ھے ‏۔

ابن البار نیک بیٹا کہا جاتا ہے

چین کا بھارت کو منہ توڑ جواب، لداخ میں متنازع علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا