محترمہ نے کہا کہ اپنا موبائل نمبر بتائے ۔
__اردو قومی زبان__
یوفون کے فرنچائز پر گیا وہاں ایک محترمہ کمپیوٹر کے سامنے بیٹھی کسٹمرز کے مسائل حل کررہی تھی، جب میری باری آئی میں اُٹھ کر اس کے سامنے بیٹھ گیا اور اپنا مسئلہ بتایا
محترمہ نے کہا کہ اپنا موبائل نمبر بتائے،
میں نے کہا ۔۔۔۔۔۔۔زیرو تین سو ۔
سر پلیز انگلش میں بتائیں، کمپیوٹر کے سامنے بیھٹی خاتون نے مجھ سے کہا،
میں نے کہا: انگلش میں کیوں بتاؤ??
کیا آپ کینیڈا سے آئی ہیں یا آپ نے مجھے امریکن سمجھ لیا??
میری بات سن کر اس کے ساتھ بیھٹی دو خواتین بھی ہنس پڑی، منہ پر ہاتھ رکھ کر اپنی ہنسی چھپانے کی کوشش کی، محترمہ نے جب صورتحال دیکھی تو آگ بگولہ ہو گئیں، اور کہا کہ یہ کس طرح کی بات کررہے ہو بات کرنے کی تمیز نہیں تمہیں،
میں نے کہا: اس میں تمیز کہا سے آگئی، قومی زبان اردو ہے اور آپ نے فرمائشی پروگرام لگایا ہوا کہ انگریزی میں بتاؤں کیوں بتاؤں انگریزی میں??
آوازیں بلند ہوئیں تو پیچھے کے کمرے سے ایک مرد نے نکلا اور کہا خان صاحب کیا بات ہیں کیسا شور ہے یہ??
میں نے ساری بات بتائی تو ہنس کر کہنے لگا چلو اپنا نمبر بتاؤ اور اُردو میں ہی بتاؤ:
نوٹ""""
انگریزی زبان رابطے کا ایک زریعہ ہے، خواتین و حضرات اس کو تمیزداری اچھائی یا برائی اور اخلاق کا معیار سمجھنے سے پرہیز کریں-----
اپنی قومی زبان کی قدر کریں--
Comments
Post a Comment