مجھے بے شک جگا دینا
کہا تھا نا۔۔۔!
مجھے تم اس طرح سوتے ہوئے مت چھوڑ کر جانا۔۔
مجھے بےشک جگا دینا،
بتا دینا۔۔
محبت کے سفر میں
ساتھ میرے چل نہیں سکتیں،
جدائی کے، بحر میں تم
میرے سنگ جل نہیں سکتیں۔۔
تمہیں رستہ بدلنا ہے،
میری حد سےنکلنا ہے۔۔
تمیں کس بات کا ڈر تھا؟
تمہیں جانے نہیں دیتا؟
کہیں پر قید کر لیتا؟
ارے پاگل!
محبت کی طبیعت میں زبردستی نہیں ہوتی۔۔
جسے رستہ بدلنا ہو،
اسے رستہ بدلنے سے۔۔
جسے حد سے نکلنا ہو،
اسے حد سے نکلنے سے۔۔
نہ کوئی روک پایا ہے،
نہ کوئی روک پائے گا۔۔
تمہیں کس بات کا ڈر تھا؟
مجھے بے شک جگا دیتیں،
میں تم کو دیکھ ہی لیتا!
تمہیں کوئی دعا دیتا!
کم از کم یوں تو نہ ہوتا۔۔
میرے ساتھی! حقیقت ہے۔۔
تمہارے بعد کھونے کیلئے کچھ بھی نہیں باقی،
مگر۔۔۔۔
کھونے سے ڈرتا ہوں۔۔
میں اب سونے سے ڈرتا ہوں۔۔۔۔!!
Comments
Post a Comment