ہڑتالی_ڈاکٹروں_کوایک_ڈاکٹرہی_کی_نصیحت
ہڑتالی_ڈاکٹروں_کوایک_ڈاکٹرہی_کی_نصیحت
میرا نام ڈاکٹر دانیال لوہانی ہے۔
میرے والد ڈاکٹر احسان اللہ خان لوہانی ہیں اور میرے دادا کیپٹن ڈاکٹر عطا اللہ خان لوہانی تھے۔
یہ introduction اس لیے کہ کوئی یہ نا کہے کہ میرا تعلق ڈاکٹر community سے نہیں ہے ۔
میرا تعلق ڈاکٹر community سے بھی ہے اور ڈاکٹرز کے خاندان سے بھی۔
میری یہ پوسٹ احتجاج کرنے والے %99 ان ڈاکٹرز کے لیے ہے جنکو پتہ ہی نہیں ہے کہ احتجاج ہو کیوں رہا ہے ۔
سب سے پہلے یہ کہ جو Health Minister نے Dr پر ہاتھ اٹھا یا ہے اسکا پورا پورا انصاف ہونا چاہیے ۔
لیکن
اللہ پاک کو حاضر ناظر جان کر یہ سوچو کہ کیا ڈاکٹرز کا OPDs اور wards اور OTs کا بائیکاٹ کرنا جائز ہے؟
اسی دن کے لیے مسیحا بنے تھے کہ اپنی خوشی اور اپنی خواہشات کی منظوری کے لیے صحت کے راستے بند کر دو ؟
میرے احتجاج کرنے والے ڈ اکٹرز سے سوال ہے کہ جن غریب عوام کی خوشی کے لیے تم لوگ MTI کو رد کر رہے ہو اور MTI کو ایک مہنگا علاج بتا رہے ہو پھر انہی عوام کے لیے تم لوگوں نے OPDs تک بند کر دی ہیں؟
ہر ڈاکٹر MTI کے علاج کے ریٹس کی لسٹ لے کر FB اور WHATTSAPP پر لگا رہا ہے ۔کبھی اتنے سالوں میں کسی نے اپنے private clinics اور private hospitals کی لسٹ کیوں نہیں دکھائی؟ وہاں پر عوام کا خیال کیوں نہیں آتا؟
اور یہ احتجاج صبح غریب عوام کی OPDs کے ٹائمز میں کیوں ہوتا ہے؟ private clinics کے ٹائمز میں کیوں نہیں ہوتا اور private clinics n hospitals کا احتجاج کیوں نہیں ہوتا ؟
اگر ہم ڈاکٹرز کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے تو ہمیں چاہیے روڈز بلاک کریں ۔میں آپکے ساتھ ہوں ۔ بوکھ ہڑتال کریں میں آپکے ساتھ ہوں ۔جا کر وزیراعظم کے گھر پتھراوء کریں ۔میں آپکے ساتھ ہوں ۔ لیکن غریب عوام کے آگے علاج کے دروازے بند کرنے والوں کو اللہ پاک بھی کبھی معاف نہیں کرے گا ۔
نہ ہی میں OPD بند کرونگا نہ ہی OT۔ لوگ گواہ ہیں کہ میں نے protest کے دن بھی اپنی OT چلائی ہے اور آئندہ بھی اللہ پاک کی رضا کے لیے چلاتا رہونگا انشاءاللہ ۔
کیونکہ اس غریب ملک نے جو کہ خود قرضوں پر چل رہا ہے مجھ پر کروڑوں لگا کر ڈاکٹر بنایا ہے اس لیے نہیں کہ میں اب اسکے سامنے اپنی اور خواہشات لے کر احتجاج کرنے لگوں اور اللہ اللہ کر کے سنبھلتے ہوئے ملک میں ایک کہرام برپا کر دوں۔
کبھی اپنی فوج کو یہ کہتے سنا ہے کہ ہمارے مطالبات پورے نہیں ہو رہے تو اب ہم Border کی رکھوالی نہیں کرینگے ہمارا احتجاج ہے۔
کبھی POLICE کو یہ کہتے سنا ہے کہ ہمارے مطالبات پورے نہیں ہو رہے تو اب ہم پورے ملک میں کسی کی حفاظت نہیں کرینگے ۔
کبھی WAPDA والوں کو سنا کہ یہ کہا ہو کہ اب پورے ملک میں بجلی اس وقت تک نہیں آئیگی جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے۔
حالانکہ یہ سب DEPARTMENTS وہ ہیں جن سب کی تنخواہ ایک عام Graduate ڈاکٹر سے بھی کم ہوتی ہے ۔
جہاں تک گورنمنٹ کے چیزوں پر TAX لگانے کی بات ہے تو میں یہ کہونگا کہ میں اگر اپنے Stippend سے غریب لوگوں کے لیے ZAKAAT نکال سکتا ہوں تو اس غریب ملک کے قرضے اتارنے کے لیے TAX بھی دے سکتا ہوں ۔
میں نے ووٹ عمران خان کو عمران خان کے لیے نہیں دیا تھا۔میں نے ووٹ عمران خان کو اپنے ملک کے لیے دیا تھا اور اپنے فیصلے پر قائم اور خوش ہوں۔
میں دعوے سے یہ بات کہ سکتا ہوں کہ ان احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز میں %90 لوگ وہ ہیں جو اس لیے احتجاج نہیں کر رہے کہ Health minister نے کسی ڈاکٹر پر ہاتھ اٹھایا ہے۔ بلکہ یہ وہ لوگ ہیں جو DAY 1 سے PTI اور ARMY کے خلاف رہے ہیں اور ملک کو Stable نہیں دیکھنا چاہتے ۔
اللہ پاک ان سب کو تباہ و برباد کرے جو اس ملک کے لیے نقصان کا باعث ہیں اور اللہ پاک میرے ملک کو شادو آباد رکھے
۔ آمین
Comments
Post a Comment