آئے روز سننے کو مل رہا ہے
ہمارے معاشرے میں کچھ موضوعات ایسے ہیں جن پے لکھنا تو درکنار سوچتے ہی انسان خوف و خدشات میں مبتلا ہو جاتا ہے، مگر یہ ناسور ہمارے معاشرے میں اپنی جڑیں مضبوط کرتا جا رہا ہے ، اور اس کی سب سے بڑی وجہ دین سے دوری، انٹرنیٹ کا غلط استعمال ، یورپ کی پیروی جو خود آج غلاظت سے نکلنا بھی چاہیں تو اپنی قوم کو اس سے نکال نہیں سکتے۔، اور ہم اسی معاشرے کی پیروی کرنے کو تیار ۔
آئے روز سننے کو ملتا
آج اس بچی کو جنسی تسکین کی خاطر جانوروں نے درندگی کا نشانہ یہ سوچ کے بنا دیا کہ کیا کسی کو پتا چلنا، اور کبھی کسی بچے کو ،
راہ چلتی کسی پاگل عورت کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا اور کوئی اس کی زمہ داری لینے کو تیار نہیں۔ کچھ دن پہلے کہیں پڑھنے کو ملا کہ پاگل لڑکی کو گھر سے نکال دیا گیا ، جانوروں کا شکار ہوتی رہی، تین بچوں کو کھونے کے بعد جب چھوتھا بھی چل بسا تو اس نے اسے دفنانے سے انکار کر دیا کیونکہ وہ عورت کے ساتھ اک ماں بھی تھی ، جو اپنے ہوش تو کھو بیٹھی تھی مگر جانوروں کے معاشرے میں رہ کے۔بھی وہ ممتا کا جذبہ نہیں بھولی تھی۔
ہمارے ہاں تو یہ عالم کہ اک عورت کا مرنا بھی آسان نہیں رہا ، کہ مر گئی تو کہیں ایسا نہ ہو کہ جانور اسے مری کو بھی نوچتے رہیں۔ آئے روز مردہ قبرستان میںعورتوں کے ساتھ گینگ ریپ کے واقعات سامنے آتے۔
لوط علیہ السلام کی قوم کس لیے عبرت کا نشان بنی کوئی بھی انجان نہیں، اور اب یہ حال ہماری قوم جو مسلمان وہ اس گڑھے میں گرتی جا رہی، روز با روز بچوں کے ساتھ یہ واقعات ہو رہے ، اور عالم یہ کہ یا تو ان کو مار دیا جاتا حوس پوری کر کے یا پھر ان کے جسموں کو کاٹ کے پھینک دیا جاتا۔
وہ عورتیں جو آج سے پہلے نعرہ لگاتی رہیں
#میراجسم #میریمرضی
ایسی کتنی ہی عورتیں ان حوس کے پجاریوں کا نشانہ بنی، انٹرنیٹ پے محبت اور پھر حوس کے بعد بلیک میل کرنے والے نام نہاد مرد ، خود کو مرد بھی کہتے اور مردوں کے نام پے حقیقت میں جانور
ایسے سب مرد یہ کیوں بھول جاتے کہ ان کے گھر میں بھی عورتیں، ان کے گھر بھی بچے ، کل خود کسی کے باپ ہوں گے، کل خود کسی کے شوہر ہوں گے ، پھر ایسے مردوں کی جب شادی ہو رہی ہو تو ان کو بیوی چاہیے ہوتی بے داغ، پارسا ۔ گھر سے باہر لے کے جائیں گے تو پردے میں، بھئی کیوں ؟؟؟
آپ کی بیوی کو تب سرخاب کے پر لگ جاتے جو ان کو اپنے جیسوں سے چھپا رہے؟؟
جب تم کسی کی بہن ، بچی کو سارا دن تاڑ سکتے ہو تو اپنی باری کیا ہوا ، کس بات کا خوف ہوتا بھر؟؟؟
قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ:
"پاک مردوں کے لیے پاک عورتیں اور ناپاک کے لیے ناپاک عورتیں"
اس آیت سے بھی کیا ڈر نہیں لگتا ایسے لوگوں کو؟؟
خدارا اپنے ایمان کو بچا لیں اس سے پہلے کے بہت دیر ہو جائے، کہیں پہلی قوموں جیسا ہمارا حال نہ ہو، اپنے بچوں کے پہناوے کو ٹھیک کریں کہ کسی جانور کی انھیں دیکھ کے رال نہ ٹپکنا شروع ہو جائے, بچوں کے ساتھ ایسے دوست ہو جائیں کہ انھیں آپ سے ہر بات شیئر کرتے خوف نہ ہو، وہ آپ میں ہی اپنے دوست کو دیکھیں، بچوں کو ایسے غلط صحیح کا فرق بتائیں کہ وہ وقت سے پہلے بڑے بھی نہ ہوں ۔ اپنے اردگرد نظر رکھیں جہاں آپ کی وجہ سے کسی کی حفاظت ہو سکتی ان کی مدد کریں کیونکہ اللہ تعالیٰ کبھی نیکی رائیگاں نہیں جانے دیتے۔ اللّٰہ ہم سب آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اللّٰہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
اللّٰہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہدایت عطا فرمائے۔
آمین یارب العالمین
Comments
Post a Comment