صدام حسین کا پوتا
محمد بن قاسم کے بارے میں جب کہیں پڑھتے تھے کہ اس نے صرف سترہ سال کی عمر میں سندھ فتح کرلیا تو مجھے یقین نہیں آتا تھا
لیکن جب اس بچے کو دیکھا تو یقین ہوگیا کہ واقعی محمد بن قاسم نے یہ کیا ہوگا
اور ساتھ میں یہ بھی یقین ہوگیا کہ مسلمانوں کی مائیں ابھی بانجھ نہیں ہوئیں وہ آج بھی محمد بن قاسم، ایوبی، غزنوی، ابدالی جَنتی ہیں۔
یہ 14 سالہ لڑکا مصطفی حسین سابق عراقی صدر صدام حسین کا پوتا ہے۔ جو کہ غاصب امریکی فوج کیساتھ آخری لمحے تک لڑتا رہا۔
آپریشن میں حصہ لینے والے امریکیوں کے مطابق جب انہوں نے آپریشن شروع کیا تو مصطفی حسین نے ان پر فائرنگ شروع کی۔اور 400 امریکی فوجیوں کی پیش قدمی اکیلے ہی روک دی۔بچے کے سامنے والد اور چچا کی لاشیں پڑی تھیں۔
اور اس نے سنگل رائفل سے 14 امریکی میرینز ہلاک کئے۔
400 امریکی میرینز کیساتھ فائرنگ کا یہ سلسلہ 6 گھنٹے تک جاری رہا۔ آخرکار ہم نے اسکو مارڈالا۔ جب اندر داخل ہوئے تو امریکی فوج کو یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ تو ایک چھوٹا بچہ تھا اور اس سے بڑی حیرانگی کی بات یہ تھی کہ وہ اکیلا انکے خلاف لڑ رہا تھا۔نیویارک ٹائمز کے آرٹیکل " مصطفی حسین" کی یاد میں مضمون نگار رابرٹ ییسٹ لکھتے ہیں.
کہ اگر اس جیسا بہادر بچہ امریکہ میں پیدا ہوتا تو ہم ہر شہر میں اس کی یادگار بناتے اور ہرجگہ اسکی تعریف کرتے کیونکہ وہ مزاحمت کا ماڈل بن چکے ہیں۔
Comments
Post a Comment