ایک لڑکی ونڈو کے ساتھ سیٹ پہ بیٹھی ہے

" سبق دیں اور زبردستی یاد کروائیں "

ایک لڑکی ونڈو کے ساتھ سیٹ پہ بیٹھی ہے۔۔گرمی سے تنگ اور زمانے بھر سے بیزار۔۔شکل اس قدر سنجیدہ کہ جیسے کوئی روگ لگا ہو۔۔

خدا خدا کرکے گاڑی چلنا شروع ہوئی۔۔تھوڑی ہوا لگنا شروع ہوئی تو گرمی کا احساس کم ہوا۔۔اس نے ایک نظر ادھر ادھر دیکھا۔۔ساتھ والی آنٹی کو تھوڑا سا دھکا دے کر خود آرام سے پھیل کر بیٹھ گئی۔۔کھڑکی سے باہر دیکھنا اور اپنی زندگی کے بارے سوچنا اسکا پسندیدہ مشغلہ ہے۔اب وہ اس مشغلے میں مصروف ہے
اچانک اس لڑکی کے سر پہ کوئی سخت سی چیز لگی۔۔اس نے چونک کر دیکھا۔۔
آگے والی سیٹ پہ 26،27 سالہ لڑکے نے اپنا بازو اتنا لمبا کر کے انگڑائی لی تھی کہ اس کے ہاتھ میں پکڑا موبائل اس کے سر پہ لگا تھا۔۔ لڑکی نے ناگواری سے اس کی طرف ایک نظر دیکھا اور دوبارہ باہر کی جانب دیکھنے لگی۔
محض پانچ سات منٹ کے بعد موبائل اس کے چہرے کے سامنے لہرایا گیا۔۔اور اسکرین پہ کوئی تصویر کا سا گمان ہوا۔اور تصویر دیکھ کر لڑکی سیدھی ہو کر بیٹھ گئی۔اور پلٹ کر اگلی سیٹ کی جانب دیکھا۔۔مگر لڑکا خود پیچھے مڑ کر نہیں دیکھ رہا تھا۔۔صرف موبائل والا ہاتھ پیچھے کیا ہوا تھا۔۔وہ بھی اس انداز میں کہ کسی کو شک نہ ہو۔۔
لڑکی ایکدم حیران  سی ہو گئی۔۔اس قدر اوچھی حرکت۔۔اب وہ پریشان سی مسلسل آگے کی طرف آنکھیں سکوڑ سکوڑ کر دیکھ رہی تھی۔۔اب لڑکے نے اپنا نمبر ڈائل کر کے ایک بار پھر موبائل پیچھے کیا۔۔یہ کیا ہو رہا تھا۔۔لڑکی نے اردگرد دیکھا کوئی بھی متوجہ نہیں تھا۔۔اس نے دھیرے سے ہاتھ بڑھا کر موبائل کو چٹکی سے پکڑا۔۔اور کھلی کھڑکی سے باہر اچھال دیا۔۔اور انتہائی بے نیازی سے سیٹ سے سر ٹکا کر آنکھیں موند لیں۔۔
لڑکے کو یقیناً پہلے پہل تو سمجھ نہیں آیا ہو گا کہ اس کے ساتھ کیا ہوا۔۔مگر حواس بحال ہوتے ہی اس نے شور مچا دیا کہ پیچھے لی سیٹ سے کسی نے اسکا موبائل ہاتھ سے چھین لیا ہے۔۔ساری بس متوجہ۔۔مگر لڑکی خاموش تماشائی۔۔وہ شائد لڑکی کی جرأت و برداشت کو آزما بیٹھا تھا۔۔وہ واویلا کرے کہ اس "آپی" کا کام ہے یہ۔۔اسکو اسی پہ شک ہے۔
مگر بس کے لوگ حیران کہ آپی کو تو سوتے سے جگایا گیا اسکو کیا خبر۔۔اور ایک انکل لتاڑنے لگے کہ آپی کے ہاتھ میں اپنا ساٹھ ستر ہزار کا موبائل ہے وہ کیوں تمھارا لے گی۔۔اور آپی کا لہجہ اتنا ہموار اور پریشانی سے لبریز کہ شک کی گنجائش ہی نہیں۔۔
وہ لڑکا سارے سفر میں پریشان رہا۔۔موبائل آسماں نگل چکا تھا یا زمین اس کی سمجھ سے باہر تھا۔م سبق دیں اور زبردستی یاد کروائیں "

ایک لڑکی ونڈو کے ساتھ سیٹ پہ بیٹھی ہے۔۔گرمی سے تنگ اور زمانے بھر سے بیزار۔۔شکل اس قدر سنجیدہ کہ جیسے کوئی روگ لگا ہو۔۔
خدا خدا کرکے گاڑی چلنا شروع ہوئی۔۔تھوڑی ہوا لگنا شروع ہوئی تو گرمی کا احساس کم ہوا۔۔اس نے ایک نظر ادھر ادھر دیکھا۔۔ساتھ والی آنٹی کو تھوڑا سا دھکا دے کر خود آرام سے پھیل کر بیٹھ گئی۔۔کھڑکی سے باہر دیکھنا اور اپنی زندگی کے بارے سوچنا اسکا پسندیدہ مشغلہ ہے۔اب وہ اس مشغلے میں مصروف ہے
اچانک اس لڑکی کے سر پہ کوئی سخت سی چیز لگی۔۔اس نے چونک کر دیکھا۔۔
آگے والی سیٹ پہ 26،27 سالہ لڑکے نے اپنا بازو اتنا لمبا کر کے انگڑائی لی تھی کہ اس کے ہاتھ میں پکڑا موبائل اس کے سر پہ لگا تھا۔۔ لڑکی نے ناگواری سے اس کی طرف ایک نظر دیکھا اور دوبارہ باہر کی جانب دیکھنے لگی۔
محض پانچ سات منٹ کے بعد موبائل اس کے چہرے کے سامنے لہرایا گیا۔۔اور اسکرین پہ کوئی تصویر کا سا گمان ہوا۔اور تصویر دیکھ کر لڑکی سیدھی ہو کر بیٹھ گئی۔اور پلٹ کر اگلی سیٹ کی جانب دیکھا۔۔مگر لڑکا خود پیچھے مڑ کر نہیں دیکھ رہا تھا۔۔صرف موبائل والا ہاتھ پیچھے کیا ہوا تھا۔۔وہ بھی اس انداز میں کہ کسی کو شک نہ ہو۔۔
لڑکی ایکدم حیران  سی ہو گئی۔۔اس قدر اوچھی حرکت۔۔اب وہ پریشان سی مسلسل آگے کی طرف آنکھیں سکوڑ سکوڑ کر دیکھ رہی تھی۔۔اب لڑکے نے اپنا نمبر ڈائل کر کے ایک بار پھر موبائل پیچھے کیا۔۔یہ کیا ہو رہا تھا۔۔لڑکی نے اردگرد دیکھا کوئی بھی متوجہ نہیں تھا۔۔اس نے دھیرے سے ہاتھ بڑھا کر موبائل کو چٹکی سے پکڑا۔۔
اور کھلی کھڑکی سے باہر اچھال دیا۔۔اور انتہائی بے نیازی سے سیٹ سے سر ٹکا کر آنکھیں موند لیں۔۔لڑکے کو یقیناً پہلے پہل تو سمجھ نہیں آیا ہو گا کہ اس کے ساتھ کیا ہوا۔۔مگر حواس بحال ہوتے ہی اس نے شور مچا دیا کہ پیچھے لی سیٹ سے کسی نے اسکا موبائل ہاتھ سے چھین لیا ہے۔۔ساری بس متوجہ۔۔مگر لڑکی خاموش تماشائی۔۔وہ شائد لڑکی کی جرأت و برداشت کو آزما بیٹھا تھا۔۔وہ واویلا کرے کہ اس "آپی" کا کام ہے یہ۔۔اسکو اسی پہ شک ہے۔
مگر بس کے لوگ حیران کہ آپی کو تو سوتے سے جگایا گیا اسکو کیا خبر۔۔اور ایک انکل لتاڑنے لگے کہ آپی کے ہاتھ میں اپنا ساٹھ ستر ہزار کا موبائل ہے وہ کیوں تمھارا لے گی۔۔اور آپی کا لہجہ اتنا ہموار اور پریشانی سے لبریز کہ شک کی گنجائش ہی نہیں۔۔
وہ لڑکا سارے سفر میں پریشان رہا۔۔موبائل آسماں نگل چکا تھا یا زمین اس کی سمجھ سے باہر تھا۔مگر اسکو بھرپور یقین تھا کہ موبائل اسی لڑکی نے ہی آگے پیچھے کیا ہے۔۔مگر کہاں؟؟اسکا چہرہ اتنا بڑا سوالیہ نشان تھا۔
وہ اس قدر پریشان تھا کہ بار بار پیچھے مڑ کر دیکھ رہا تھا۔۔آنسو آنکھوں سے باہر نکلنا ہی چاہتے تھے۔ مگر حالات کو سمجھ نہیں پا رہا تھا۔
سبق اگرچہ مشکل تھا۔۔مگر لڑکی نے اسکو دے دیاتھا۔۔اور اب امید تھی کہ وہ اسکو ساری عمر کے لئے یاد بھی رکھے گا۔۔اور موبائل نمبر خود پیش کرنا تو دور کی بات۔۔کسی کے مانگنے پہ بھی دس بار سوچ کر دے گا۔
روڈ پہ موبائل پڑا نظر آئے تو جان لیں کہ اس کے مالک کے ساتھ کیا بیتی۔

سبق دیں۔
اور 
*زبردستی یاد کروائیں۔گر اسکو بھرپور یقین تھا کہ موبائل اسی لڑکی نے ہی آگے پیچھے کیا ہے۔۔مگر کہاں؟؟اسکا چہرہ اتنا بڑا سوالیہ نشان تھا۔
وہ اس قدر پریشان تھا کہ بار بار پیچھے مڑ کر دیکھ رہا تھا۔۔آنسو آنکھوں سے باہر نکلنا ہی چاہتے تھے۔ مگر حالات کو سمجھ نہیں پا رہا تھا۔سبق اگرچہ مشکل تھا۔۔مگر لڑکی نے اسکو دے دیاتھا۔۔
اور اب امید تھی کہ وہ اسکو ساری عمر کے لئے یاد بھی رکھے گا۔۔اور موبائل نمبر خود پیش کرنا تو دور کی بات۔۔کسی کے مانگنے پہ بھی دس بار سوچ کر دے گا۔
روڈ پہ موبائل پڑا نظر آئے تو جان لیں کہ اس کے مالک کے ساتھ کیا بیتی۔

سبق دیں۔
اور 
زبردستی یاد کروائیں۔

Comments

Popular posts from this blog

مومند ‏قبائل ‏ایک ‏مشہور ‏اور ‏تاریخی ‏قبیلہ ‏ھے ‏۔

ابن البار نیک بیٹا کہا جاتا ہے

چین کا بھارت کو منہ توڑ جواب، لداخ میں متنازع علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا