کھانے اور پینے کی سنتیں

کھانے اور پینے کی سنتیں

سنّت یَد:۔ یعنی کھانے سے پہلے ہاتھ کا دھونا بہت ثواب کا سبب ہے اور سنت ہے اور کھانے کے بعد ہاتھ دھونا مستحب و مسنون ہے۔دسترخوان:۔ سنت ہے کہ کوئی دسترخوان کپڑے یا چمڑے کا بچھا کر کھائے اور اگر چمڑے کا دستر خوان ہو تو بہت ہی عمدہ اور مسنون ہے۔

سنت بسم اللہ :۔ یہ بہت بڑی اور ضروری سنت ہے۔ اگر بسم اللہ کہہ کر نہ کھایا تو شیطان شریک ہوجاتا ہے اور کھانا بے برکت ہوجاتا ہے۔ 

اگر شروع میں بسم اللہ کہنا یاد نہ رہے تو جس وقت یاد آجائے تو اسی وقت کہے تاکہ کھانے میں برکت ہو۔
سنت شریک:۔ اگر کئی آدمی ساتھ کھانے والے ہوں تو لازمی ہے کہ ہر ایک شخص اپنے آگے سے کھائے۔ اور اگر کھانے کی کئی قسم کی چیزیں ملی ہوئی ہیں تو جائز ہے کہ جس طرف سے چاہے کھاوے۔

 اور جو شخص تنہا کھاتا ہے تو اس کے لئے بھی یہی سنت ہے کہ بیچ میں سے نہ کھاوے اس لئے کہ بیچ میں برکت نازل ہوتی ہے۔
سنت جلوس:۔ بیٹھنے کی سنت یہ ہے کہ دونوں گھٹنے کھڑے کر کے بیٹھے ۔ 
یعنی اُکڑو بیٹھ کر کھانا کھاوے۔ یا ایک پاؤں بچھائے رکھے اور ایک کو کھڑا رکھے اور کھانے کیلئے مربع بیٹھنا یعنی چوک مار کر بھی بلا ضرورت نہ کھانا چاہئے (کذا فی الاربعین)
سنت ہاتھ:۔ کھانے پینے کیلئے داہنا ہاتھ لگانا چاہئے۔ اور اگر دوسرے ہاتھ سے کھانے کی عادت پڑ گئی .

ہو تو اس کو چھوڑ دے اور داہنے ہاتھ سے کھانا شروع کر دے اور کھانے کے بعد چاہئے کہ جو کچھ دانا گرا ہو اس کو اُٹھاکر کھا لے اور اپنی انگلیاں چاٹ لے کہ اس میں بہت بڑا ثواب ہے۔
سنت لقمہ:۔ اگر کسی کے پاس سے اس کا لقمہ گر گیا ہو تو اس کو اٹھا کر کھا لے اور اس کو شیطان کے لئے نہ چھوڑے۔
سنت سرکہ:۔ جس گھر میں سرکہ ہو وہ سالن کا محتاج نہیں، سرکہ کا کھانا سنت ہے۔
سنت غلہ:۔ سنت ہے کہ گندم میں کسی قدر جَو ملا کر کھائے مثلاً پانچ سیر گندم میں آدھ سیر یا پاؤ .

سیر جَو شامل کر لے تاکہ سنت کا ثواب حاصل ہو۔
سنتِ گوشت:۔ گوشت کھانا سنت ہے۔ ہمارے نبی جی ﷺ نے فرمایا ہے کہ گوشت دنیا وآخرت کے کھانوں کا سردار ہے۔
سنت برتن:۔ چاہئے کہ برتن کو صاف کر لے اور چاٹ لے ۔ اگر اس سنت کو ادا کرے گا تو بے حد ثواب پائے گا۔ اور پیالہ اور برتن اس شخص کے لئے مغفرت کی دعا کرے گا۔
سنت شکر:۔ اور چاہئے کہ کھانے کے بعد اوّل اپنے مولا کا شکر ادا کرے اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا ھٰذَا
سنتِ شربت:۔ پینے کی سنت یہ ہے.
 کہ دائیں ہاتھ میں لے کر پئے۔ اور ایک سانس میں پیتا ہوا نہ چلا جاوے۔ بلکہ چاہئے کہ تین سانس میں دم لے کر پئے اور شکر بجا لائے۔
طریقہ:۔ اور چاہئے کہ کھانے میں عیب نہ نکالے اور بُرا نہ کہے۔ اگر پسند نہ آوے تو اس کو چھوڑ دے، کیونکہ حضورانور ﷺ کی یہی عادت تھی۔

Comments

Popular posts from this blog

مومند ‏قبائل ‏ایک ‏مشہور ‏اور ‏تاریخی ‏قبیلہ ‏ھے ‏۔

ابن البار نیک بیٹا کہا جاتا ہے

چین کا بھارت کو منہ توڑ جواب، لداخ میں متنازع علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا