میں کئی دنوں سے یہ نوٹ کر رہا ہوں کہ اتوار والے دن لڑکوں کو اک ٹاپک مل جاتا ہے مشین مشین مشین

تھوڑی کڑوی بات

کسی بھائی کو میری اس پوسٹ سے تکلیف ہو تو اس کیلئے آپ سے معافی مانگتا ہوں مگر میری یہ تحریر ضرور پڑھنا۔
شکریہ
میں کئی دنوں سے یہ نوٹ کر رہا ہوں کہ اتوار والے دن لڑکوں کو اک ٹاپک مل جاتا ہے مشین مشین مشین...
Published from Blogger Prime Android App
چلو اس حد تک تو ٹھیک ہے ,
لیکن کچھ چیزیں آپکی ذات اور سوچ کو بیاں کردیتی ہیں...
اک بھائی صاحب نے پوسٹ لگائی کہ کب سے چھت پر بیٹھا ہوں لیکن کوئی کپڑے سکھانے کو نہیں آئی,
اک بھائی صاحب کا کہنا تھا 
نمبر بند ہے 2 گھنٹے بعد رابطے کی کوشش کریں.

میں سوچ رہا تھا کیا انکی بہنیں بھی اتوار کو مشین لگاتی ہوں گی..؟🤔
وہ بھی چھت پر کپڑے سکھانے کو جاتی ہوں گی؟
کیا اُنکے نمبر بھی اتوار کو بند ملتے ہوں گے؟
کیا انکی بہنیں بھی ہفتے کو کپڑے دھو کر اتوار کو پاپا کی پرنسز کی پوسٹ کرتی ہوں...

معذرت ایڈوانس میں کہہ دیا ہے.
ڈئیر ہنسی مزاح تو چلتا ہے لیکن ایسی پوسٹیں بہت ساری لڑکیوں کا اعتماد چھین لیتی ہیں یا میرے جیسے بھائیوں کا بھی....😒

ایسی پوسٹ پڑھنے کے بعد کوئی بھی غیرت مند بھائی ہنسی خوشی اپنی بہن کو چھت پر جانے دے گا..؟
یا کوئی بہت ہی معصوم یا شریف گھرانے کی لڑکی یہ جانتے ہوئے بھی چھت پر جائے گی کہ کچھ درندے گندی نظریں لیے بیٹھے ہیں..
بہن پر اعتبار ہے لیکن ایسے انسانوں کا نہیں جن کی سوچ کی جگہ بس ٹھرک بھری ہوتی ہے...

جب لڑکیوں نے مشین لگائی ہوتی ہے جسم بھیگا ہوا ہوتا ہے ڈوپٹہ کمر کے گرد باندھا ہوتا یا گلے میں ہوتا بہت کم سر پر ہوتا کیونکہ مشین ایسے ہی نہی لگ جاتی ایک مزدور جتنی محنت لگتی ہے..
اور ایسے میں جب ٹھرکی گائز چھتوں پر چڑھ کر اپنی ٹھرک پوری کرتے ہیں، تو شاید بھول جاتے ہیں اپنی بہن یا بیٹی یا ماں نے بھی مشین لگانی ہے...!😡

لوگوں کو ٹھیک تب ہی کر سکتے ہیں جب خود کو ٹھیک کرلیں...
او خُدا کا خوف کھاؤ کچھ ایسا ویسا لکھنے سے پہلے سوچ لیا کرو کہ لوگوں پر کیا اثر ہوگا..
ہاں لڑکیاں اتوار کو مشین لگاتی ہیں.
کیونکہ ہمارے جیسے بھائیوں نے پورا ہفتہ وہ کپڑے پہننے ہوتے ہیں.
صبح پہنے شام کو آکر اُتار دیے کبھی دوسرا دن نی پہنتے...
اب مجھے گالیاں نکالو یا کچھ بھی کہوں ، یہ بات تو کنفرم ہے کہ کوئی بھی بیہودہ پوسٹ کرنے سے پہلے میری کہی ہوئی بات تو یاد آئے گی۔

( خدارا کچھ سوچ سمجھ کر لکھا کرو آپکے الفاظ آپکی پہچان کرواتے ہے ۔۔!)

Comments

Popular posts from this blog

مومند ‏قبائل ‏ایک ‏مشہور ‏اور ‏تاریخی ‏قبیلہ ‏ھے ‏۔

ابن البار نیک بیٹا کہا جاتا ہے

چین کا بھارت کو منہ توڑ جواب، لداخ میں متنازع علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا