قرآن اور سائنس کے دلچسپ حقائق 1= ہر چیز پانی سے بنی ہے:
*🌹🤲🏻﷽🤲🏻🌹*
قرآن اور سائنس کے دلچسپ حقائق
1= ہر چیز پانی سے بنی ہے:
مائکرواسکوپ کی ایجاد کے بعد آج سائنس یہ بات ثابت کرتی کہ ہر جاندار کے خلیے کا %90 حصہ پانی سے بنا ہے۔ لیکن قرآن نے یہ بات چودہ سو سال پہلے ہی کہہ دی تھی۔
ہم نے ہر جاندارکو پانی سے پیدا کیا پھر تم ایمان کیوں نہیں لاتے؟ (القرآن21: 30)

2= لوہا باہر سے لایا گیا:
لوہا اس زمین کی پیداوار نہیں ہے یہ باہر سے لایا گیا ہے۔ سائنس اس بات کو اب ثابت کر رہی ہے کہ ہزاروں سال پہلے خلا سے ایک meteorites زمیں پر مارا گیا جس سے زمیں پر لوہا پھیل گیا۔ اللہ نے قرآن میں یہ بات اس طرح بتائی ہے کہ:
ہم نے لوہا لوگوں کے فائدے کے لئے اتارا جس میں بڑا ہی زور ہے۔ (القرآن
57:25)
3=آسمان محفوظ چھت:
سائنس اس بات کو ثابت کر رہی ہے کہ آسمان ہمارے درجہ ء حرارت کو کنٹرول کرتا ہے۔ سورج کی ایسی شعائیں جو زمین کے لئے نقصان دہ ہیں ،آسمان پر موجود لیئرایسی نقصان دہ شعاوءں کو روک لیتی ہے۔ جبکہ قرآن میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں۔
اور ہم نے آسمان کو ایک محفوظ چھت بنا دیا۔مگر یہ اس کی نشانیوں کی طرف توجہ نہیں کرتے۔ (القرآن 21:32)
4=پہاڑ زمین میں میخیں ہیں:
یہ پہاڑ زمین کو ایک جگہ جمائے ہوئے ہیں۔ اگر یہ نہ ہوں تو زمین اِدھرُ ادھر ڈولنے لگے۔ اس کی جڑیں زمیں میں ہماری سوچ سے زیادہ گہری ہیں۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے۔
کیا یہ واقعہ نہیں کہ ہم نے زمین کو فرش بنایا اور پہاڑوں کو میخوں کی طرح گاڑ دیا۔ (القرآن78:6-7)
5= کائنات بڑھ رہی ہے:
کائنات مستقل بڑھ رہی ہے یہ بات بیسویں صدی میں اسٹیفن ہاکنگ نامی سائنسدان نے کہی ہے اس سے پہلے دنیا اس بات کا تصور بھی نہیں رکھتی تھی لیکن اللہ تعالیٰ نے قرآن میں چودہ سو سال پہلے ارشاد فرمایا۔
آسمان کو ہم نے اپنے ہاتھوں سے بنایا اور بے شک ہم اس میں وسعت دینے والے ہیں۔ (القرآن51:47)
6=سورج اپنے مدار میں حرکت کرتا ہے:
انیسویں صدی تک دنیا اس بات کو مانتی تھی کہ یہ سورج ایک جگہ رکا ہوا ہے جبکہ سیارے اور زمین اس کے گرد گردش کرتے ہیں۔
سورج رکا ہوا ہے، یہ تھیوری غلط ثابت ہوئی۔ اب سائنس کہتی ہے کہ سورج رکا ہوا نہیں بلکہ سورج بھی اپنے مدار میں گردش کر رہا ہے اور یہ
بات قرآن نے پہلے ہی بتا دی۔
اور وہ اللہ ہی ہے جس نے رات اور دن بنائے۔سورج اور چاند کو پیدا کیا۔ سب ایک ایک فلک میں تیر رہے ہیں۔ (القرآن21:33)
*_595_* 🇵🇰🇵🇰🇵🇰
Comments
Post a Comment