ہمارے معاشرے میں اپنے بیٹے یا بھائی کے لئے جب شادی کے لئے رشتہ ڈھونڈا جاتا ھے تو :*_

_*ہمارے معاشرے میں اپنے بیٹے یا بھائی کے لئے جب شادی کے لئے رشتہ ڈھونڈا جاتا ھے تو :*_
لڑکی کی خوبصورتی
لڑکی کی شرافت
لڑکی کے کام کاج
لڑکی کا رہن سہن
لڑکی کی تعلیم
لڑکی کا خاندان

لڑکی کا جہیز
Published from Blogger Prime Android App
لڑکی کا جائیداد میں حصہ لڑکی کی پیدائش سے اس کی جوانی تک کی ہسٹری جن کی گواہی شرط اور لڑکے کے لیے صرف اس کی نوکری ہونا ہی بہت ہے نہ شکل و صورت اہم نہ کردار اہم ، نہ چال چلن اہم، نہ اس کے دوست احباب اہم،
نہ اس کا گھر والوں سے رابطہ تعلق اہم، نہ اس کے عشق معاشقے اہم بس 
ایک نوکری اس کے 100 عیبوں پر پردہ ڈال دیتی ہے۔
اور المیہ یہ ہے کہ کسی کی بیٹی بہن کے گھر جب دیکھنے جاتے ہیں تو پہلے کہتے ہیں کہ لڑکی دیکھنے آ رہے ہیں وہاں لڑکی کے دل پہ کیا گزرتی ہے جو دل و دماغ میں مرتی تڑپتی دعائیں مانگتی سوچتی پاگل ہوتی 

ہے کہ کیا ہوگا؟

میں پسند آؤں گی یا نہیں؟
پسند نہ آئی تو لوگ کیا کہیں گے؟
پسند آ بھی گئی تو وہ لوگ کیسے ہوں گے؟
وہ لڑکا کیسا ہوگا جیسے ہزاروں سوالات اور اوپر سے جہالت یہ کہ لوگ کسی کی بہن بیٹی کو بلاتے ہیں ان کو چلنے کا کہا جاتا ہے جیسے منڈی میں بھیڑ بکریوں کو کچھ قدم چلا کر پسند کیا جاتا ہے اس کے کمرے کو جاکر دیکھتے ہیں ان کے گھر کھا پی کر اور واپس ایک میسج بھیج دیتے ہیں ہمیں لڑکی پسند نہیں ایک نہیں 10 بار رشتہ نہ کرو پر وہاں لڑکی دیکھنے کسی بہانے سے بھی جایا جا سکتا ہے جب تک پسند نہ آئے رشتے کی بات نہ کیا کرو۔
وہ لڑکی ہے فرشتہ نہیں!
پری نہیں!

ایک سادہ سی معصوم سی انسان ہے!
جس کے کچھ جزبات ہیں کچھ خواب ہیں!
اس کی بھی کوئی عزت نفس ہے!
خدارا اپنے چاند سے بیٹوں کے لیے پریاں ضرور ڈھونڈیں پر کسی کی بہن بیٹی کو عیب لگا کر نہیں، کسی کی آہ لے کر نہیں، کسی کی بددعا لے کر نہیں، اچھی اور غریب لڑکیوں کو اپناؤ تاکہ آپ کے سبب کسی معصوم کی زندگی ہی سنور جائے
اللہ پاک سب بہن بیٹیوں کے نصیب ان کی سوچ سے زیادہ خوبصورت لکھ دے آمین ثم _*🤲🏻آمین یا ربّ العالمین 🤲🏻*_

Comments

Popular posts from this blog

مومند ‏قبائل ‏ایک ‏مشہور ‏اور ‏تاریخی ‏قبیلہ ‏ھے ‏۔

ابن البار نیک بیٹا کہا جاتا ہے

چین کا بھارت کو منہ توڑ جواب، لداخ میں متنازع علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا