*بہت سے نوجوان لڑکے لڑکیوں میں آج کل ایک عجیب نفسیاتی عارضہ نظر آتا ہے۔
*آپ میرا دکـھ نہـیں سمجھ سکتـے..*
*︘︘︘•••--🍁--•••︘︘︘•*

*بہت سے نوجوان لڑکے لڑکیوں میں آج کل ایک عجیب نفسیاتی عارضہ نظر آتا ہے۔ یہ نوجوانی کے اس انمول وقت کو بھرپور طور پر جینے کی بجائے خود پر ایک زبردستی کا بڑھاپا سا طاری کیئے رکھتے ہیں۔*
*کوئی بیٹھا سقراط، بقراط بنا پیچیدہ فلسفے بگھار رہا ہے، کوئی رنج و الم کی تصویر بنی کسی دکھی آتما کی مانند بھٹکتی پھر رہی ہے
*کوئی مزاحیہ ترین لطائف میں سے بھی سسکتی انسانیت کے دکھ برآمد کررہا ہے اور کوئی کسی ٹھیلے پر بکتی کتاب "دو ہزار زخمی اشعار" میں سے شعر سنا سنا کر اپنے آپ میں جون ایلیاء بنی بیٹھی ہے۔*
عمر پوچھو تو 21 سال، 19 سال، 23 سال !! ۔۔۔ باتیں دیکھو تو لگتا ہے کہ نا منہ میں دانت ہوں گے نا پیٹ میں آنت۔
۔
*آپ میرا دکھ نہیں سمجھ سکتے،*
مجھے فلاں فلاں نے دھوکہ دیا۔ عظیم انکل آپ میرا غم نہیں جان سکتے میرے گھر والے مجھے زچ کرتے ہیں، عظیم سر آپ میری اذیت نہیں محسوس کرسکتے، مجھ میں فلاں فلاں ابنارملٹی ہے۔ بچوں کس نے کہا تم سے کہ یہ زندگی پرفیکٹ ہے ؟ یہاں سب کی اپنی اپنی اذیتیں اپنے اپنے امتحان ہیں اور یہ تمہاری خام خیالی ہے کہ جو تمہیں درپیش ہے وہ دوسروں سے زیادہ خوفناک ہے۔ آنکھیں کھولو، خود کو حاصل بیشمار نعمتوں کو سوچو، اپنے اردگرد موجود دیگر افراد کی آزمائش کو دیکھو۔ بےاختیار تمہارے دل سے یہ صدا اٹھے گی ۔۔ "دنیا میں کتنا غم ہے؟ ۔۔ میرا غم کتنا کم ہے؟"
۔
میاں ابھی تو نوجوانی کی دہلیز پر قدم رکھا ہے تم نے، ابھی تو زندگی شروع ہوئی ہے۔ ابھی سے ایسا loser attitude رکھو گے ؟ دوسروں سے ہمدردیاں بٹورو گے ؟ حالانکہ تم اپنی زندگی کے اس دور میں ہو، جہاں پہاڑ کو سرمہ بنا دو۔ مگر خود میں حوصلہ تو پیدا کرو، اندر کچھ کر دیکھانے کی آگ تو لگائو۔ لیکن تمہیں تو غمگین رہنے کا چسکا لگ گیا ہے، جو تمہارے اندر موجود صلاحیتوں کو زنگ لگارہا ہے۔ دوسروں کو الزام دینا چھوڑ دو، ناموافق حالات کا شکوہ کرنا ترک کرو۔ سکندر وہ نہیں جو لہروں کے دوش پر ڈولتا رہے۔ سکندر تو وہ ہے جو لہریں چیر کر اپنا رستہ بنائے۔
حرام کام نا کرو مگر اپنی جوانی حلال میں رہتے ہوئے بھرپور جیو۔ کھل کر ہنسو، مسکرائو، گھومو، کھیلو، بچپنا کرو۔ بڈھے نہیں ہو تم ! ہم سب میں ایک کھلنڈرا بچہ بیٹھا ہوتا ہے جو خوب مزہ کرنا چاہتا ہے۔ تم اس بچے کا گلا کیوں گھونٹ رہے ہو؟
کیوں اس بردباری کی نقاب میں اپنی نوجوانی کو ضائع کررہے ہو؟
عبادات ضرور کرو، علم دینی ہو یا دنیاوی ضرور حاصل کرو مگر پیارے اس سب کے دوران جینا مت بھولو۔
۔
====عظیم نامہ====
نوٹ: یہ میسیج پینتیس سے پچاس سال والوں کے لیے بھی ہے۔
➖➖▪️ *••••••🌻••••••*▪️➖➖
```ایک بار درود شریف پڑھ لیجئے```
*جَــزَی الـلّٰـهُ عَــنَّـا مُـحَــمَّــداً مَّــاھُــوَ اَھٌــلُــہٗ*
*▬ـ▭ـ▬ـ▭ـ▬ـ••``🕯️``••ـ▬ ▭ـ▬ـ▭ـ▬*
Comments
Post a Comment