حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا نام کیا تھا ؟؟
💖💖یار غار ❤️❤️
قسط نمبر (1)

سوال :::
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا نام کیا تھا ؟؟؟
جواب :::
اسلام قبول کرنے سے پہلے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا نام "" عبدالکعبہ "" تھا لیکن اسلام قبول کرنے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تبدیل کرکے "" عبداللہ "" رکھ دیا
(( الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب باب حرف العین ))
۔۔۔۔۔لیکن آپ اپنی کنیت "" ابو بکر "" سے اتنا مشہور ہوگئے ہیں کہ ایک کثیر تعداد آپ رضی اللہ عنہ کے نام کو نہیں جانتی۔۔۔۔۔
سوال :::
آپ رضی اللہ عنہ کا نسب نامہ بیان کریں۔۔۔۔
جواب :::
آپ رضی اللہ عنہ کا نسب نامہ کچھ یوں ہے :::
عبداللہ بن عثمان بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرۃ بن کعب۔۔۔۔۔
"" مرۃ بن کعب "" پہ آکر صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا نسب نامہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مل جاتا ہے۔۔۔۔۔۔
سوال :::
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دو مشہور القابات ذکر کریں۔۔۔۔
جواب :::
آپ رضی اللہ عنہ کے دو مشہور القابات ہیں :::
(1) عتیق (2) صدیق
اسلام میں سب سے پہلے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو "" عتیق "" کا لقب ملا آپ رضی اللہ عنہ سے پہلے یہ لقب کسی کا نہیں تھا ۔۔۔۔۔۔
(( الریاض النضرۃ جلد نمبر 1 صفحہ نمبر 77 ))
💖💖💖💖💖💖💖
❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
🌹✒️ محمد صائم عطاری ✒️🌹
💖💖یار غار ❤️❤️
قسط نمبر (2)
سوال :::
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو "" ابوبکر "" کہنے کی کیا وجہ ہے ؟؟؟ آپ کی یہ کنیت کیوں رکھی گئی ؟؟؟
جواب :::
اس کی تین وجوہات آپ کے سامنے ذکر کرتا ہوں :::
(1)"" البکر "" جوان اونٹ کو کہتے ہیں۔۔۔
عرب میں جس شخص کے پاس بہت زیادہ اونٹ ہوتے ،، یا جس کا قبیلہ بہت بڑا ہوتا ،، یا جو اونٹوں کی دیکھ بھال اور دیگر معاملات میں بہت ماہر ہوتا اسے لوگ ابوبکر کہا کرتے تھے۔۔۔۔
چونکہ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا قبیلہ بھی بہت بڑا تھا ،، آپ کافی مالدار بھی تھے اور اونٹوں کے معاملات میں بھی ماہر تھے اس لیے آپ کو ابوبکر کہا جانے لگا۔۔۔۔۔
(2) عربی زبان میں "" ابو "" کا ایک مطلب "" والا "" بھی ہے اور "" بکر "" کا ایک مطلب "" اولیت "" بھی ہے چونکہ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ اسلام لانے میں ،، مال خرچ کرنے میں ،، جان لٹانے میں اور اس جیسے دیگر معاملات میں پہل کرتے تھے اس لیے آپ کی کنیت "" ابوبکر "" یعنی "" اولیت والا "" رکھ دی گئی۔۔۔۔۔
(( مرآۃ المناجیح ))
(3) حضرت ابوبکر کو ابوبکر اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ آپ شروع سے ہی اچھے اوصاف کے مالک تھے۔۔۔۔۔
(( سیرت حلبیہ ))
💖💖💖💖💖💖💖
❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
🌹✒️ محمد صائم عطاری ✒️🌹
💖💖یار غار ❤️❤️
قسط نمبر (3)
سوال :::
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا لقب "" عتیق"" کیوں رکھا گیا ؟؟؟
جواب :::
اس کی کئی وجوہات ہیں ،، صرف فیضانِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ میں اس کی 9 وجوہات بیان ہوئی ہیں ان میں سے ایک ذکر کرتا ہوں :::
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا :::
"" أنت عتیق من النار ""
ترجمہ :::
آپ جہنم سے آزاد ہیں۔۔۔۔
(( صحیح ابن حبان ))
تب سے آپ کا لقب عتیق پڑگیا۔۔۔۔۔۔
سوال :::
معراج کی رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آسمان پہ اپنا نام کس طرح لکھا دیکھا ؟؟؟
جواب :::
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :::
مجھے آسمان کی طرف چڑھایا گیا اور میں نے ہر آسمان پہ اپنا نام یوں لکھا دیکھا :::
محمد اللہ کے رسول ہیں اور ابوبکر صدیق میرے خلیفہ ہیں۔۔۔۔۔۔
(( کنز العمال کتاب الفضائل ،، فضل ابی بکر ))
💖💖💖💖💖💖💖
❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
💖💖یار غار ❤️❤️
قسط نمبر (4)
سوال :::
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا حلیہ مبارک کیسا تھا ؟؟؟
جواب :::
جب اس طرح کا سوال حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ سے کیا گیا تو انہوں نے فرمایا :::
آپ کا رنگ سفید ،، جسم کمزور اور رخسار کم گوشت والے تھے ،، کمر کی جانب سے تہبند کو مضبوطی سے باندھتے تھے تاکہ لٹکنے سے محفوظ رہے ،، آپ کے چہرہ مبارک کی رگیں واضح نظر آتی تھیں ،، اسی طرح ہتھیلیوں کی پچھلی رگیں بھی صاف نظر آتی تھیں۔۔۔۔
(( الریاض النضرۃ جلد نمبر 1 صفحہ نمبر 82 ))
سوال :::
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ کس چیز کا کاروبار کرتے تھے ؟؟؟
جواب :::
آپ رضی اللہ عنہ کپڑے کی تجارت کیا کرتے تھے۔۔۔۔
سوال :::
کیا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اسلام سے پہلے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دوست تھے ؟؟؟
جواب :::
جی ہاں ،،
جب حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی عمر مبارک سولہ یا اٹھارہ سال تھی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک کم و بیش بیس سال تھی تب سے ان دونوں ہستیوں کی دوستی شروع ہوئی تھی 😊😊😊 (( اور پھر حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے یہ دوستی ایسے نبھائی کہ پوری زندگی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رہے ،، ہجرت کے وقت بھی آپ ساتھ تھے حتی کہ دنیا سے پردہ فرما جانے کے بعد بھی یہ دونوں ہستیاں اکٹھی آرام فرما ہیں پوری دنیا میں ایسی دوستی کی کوئی مثال پیش نہیں کرسکتا
Comments
Post a Comment