حضرت فاطمۃ رضی اللہ عنہا کے چند ایک القابات ذکر کریں۔۔۔

سوال :::
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سب سے چھوٹی بیٹی کا کیا نام تھا ؟؟؟ 
جواب ::: 
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سب سے چھوٹی شہزادی کا نام حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا تھا۔۔۔۔

سوال ::: 
حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کا نام "" فاطمہ "" رکھنے کی کیا وجہ ہے ؟؟؟ 
جواب ::: 
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ::: 
انما سمیت فاطمۃ لان اللہ فطمھا ومحبیھا عن النار 
ترجمہ ::: 
ان (( یعنی میری بیٹی )) کا نام فاطمہ اس لیے رکھا گیا کیونکہ اللہ پاک نے اسے اور اس سے محبت کرنے والوں کو دوزخ سے آزاد کردیا۔۔۔🥰🥰🥰

(( کنز العمال ،، کتاب الفضائل ،، الفصل الثانی فضل اہل البیت ))

سوال ::: 
حضرت فاطمۃ رضی اللہ عنہا کے حسن و جمال کے بارے میں بیان کریں۔۔۔۔
جواب ::: 
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے اپنی امی سے حضرت فاطمۃ الزہراء کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا "" کانت کالقمر لیلۃ البدر ""
ترجمہ ::: سیدہ پاک چودہویں رات کے چاند کی طرح حسین تھی🥰🥰🥰

(( مستدرک للحاکم ،، کتاب معرفۃ الصحابہ )) 

🥰پیارے نبی کی پیاری شہزادی 

(( قسط نمبر 2 )) 

سوال ::: 
حضرت فاطمۃ رضی اللہ عنہا کے چند ایک القابات ذکر کریں۔۔۔۔
جواب ::: 
آپ رضی اللہ عنہا کے بے شمار القابات ہیں چند ایک درج ذیل ہیں ::: 
ام السادات ،، مخدومہ کائنات ،، دختر مصطفیٰ ،، بانوئے مرتضی ،، سردار خواتین جہاں و جناں ،، سیدہ ،، طیبہ ،، طاہرہ ،، زہرہ ،، بتول ،، زاکیہ ،، راضیہ ،، مرضیہ ،، عابدہ ،، زاہدہ ،، محدثہ ،، مبارکہ ،، ذکیہ ،، عذراء ،، سیدۃ النساء ،، خیر النساء ،، خاتون جنت وغیرہ 😊😊😊۔۔۔۔

Published from Blogger Prime Android App
سوال :::
حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کے دو مشہور القابات "" زھراء اور بتول "" کی وجہ تسمیہ بیان کریں۔۔۔
جواب ::: 
مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں "" حضرت فاطمۃ رضی اللہ عنہا دنیا میں رہتے ہوئے بھی دنیا سے الگ تھیں اس لیے آپ کا لقب "" بتول "" ہوا۔۔۔۔
اور زہراء کا مطلب ہے "" کلی "" اور حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کے جسم اقدس سے جنت کی خوشبو آتی تھی جسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سونگھا کرتے تھے اس لیے آپ کا لقب ""زہرا "" ہوا۔۔۔۔۔۔
(( مرآۃ المناجیح کتاب المناقب ،، باب مناقب اہل بیت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )) 


سوال ::: 
حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کو طاہرہ اور زاکیہ کہنے کی وجہ بیان کریں۔۔۔۔
جواب ::: 
طاہرہ اور زاکیہ کا مطلب ہے "" پاک و صاف ""۔۔۔۔
حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا ظاہری اور باطنی طور پر پاکیزہ تھیں اس لیے آپ کا لقب "" طاہرہ اور زاکیہ "" ہوا۔۔۔۔۔
چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ::: 
میری بیٹی فاطمہ انسانی شکل میں حوروں کی طرح حیض و نفاس سے پاک ہے۔۔۔۔۔۔

(( کنز العمال ،، کتاب الفضائل ،، الفصل الثانی ،، فضل اہل البیت ))۔۔۔۔۔۔۔۔۔

💖💖💖💖💖💖💖
❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️

         🌹✒️ محمد صائم عطاری ✒️🌹

Comments

Popular posts from this blog

مومند ‏قبائل ‏ایک ‏مشہور ‏اور ‏تاریخی ‏قبیلہ ‏ھے ‏۔

ابن البار نیک بیٹا کہا جاتا ہے

چین کا بھارت کو منہ توڑ جواب، لداخ میں متنازع علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا