"بس ایک دکھ جو میرے دل سے عمر بھر نا جائے گا اسے کسی کے ساتھ دیکھ کر میں مر نہیں گیا"
"بس ایک دکھ جو میرے دل سے عمر بھر نا جائے گا
اسے کسی کے ساتھ دیکھ کر میں مر نہیں گیا"

*دُنـیا مـیں پھیلے سینکڑوں وائرسز میں سے ایک ایـسا بھـی وائرس ہـے جـو کئی سَـالوں سـے کروڑوں لـوگـوں کـو مـارتا چـلا آرہا ہـے، اور یہ وائرس دن با دن طاقتور بھی ہوتا جا رہا ہے، اِس وائرس کا نام ہـے " بھـُوک " اور اِسـں کی وَیکـسِین ہے " کـھـانا".. اس کی ویکسینیشن بنانے کا طریقہ سب سے آسان اور سستہ ہے، لیکـِن کـوئی بھـی اِسـں کے بـارے مـیں بات نہـیں کـرتا کـیونکـہ یـہ وائرس امِـیر لـوگـوں کـو نہـیں مـَـارتا....
*جس طرح ہم گرم کھانے کو ٹھنڈا ہونے کا اس لئے انتظار کرتے ہیں کہ کھانے کے لئے آسانی ہو جائے، اسی طرح اختلافات کو بھی کچھ دنوں کے لئے اپنے حال پر چھوڑ دینا چاہئے تاکہ مناسب حل نکل آئیں.. کھانا گرم ہو تو منہ جل جاتا ہے اور اگر معاملات میـں جلد بازی کی جائے تو رشتے جل جاتے ہیں... اور اس دنیا کا سب سے مشکل کام رشتوں پہ مرہم لگانا ہوتا ہے مگر وہ مرہم بھی ناپید ہوتا جا رہا ہے....
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔
*خود سے اتنی محبت تو کرے انسان کہ خود کو گناہوں سے بچا لے، خود کی اتنی پرواہ تو کرے انسان کہ اسکو فکر ہو کہ میں آگ میں جلنے سے بچ جاؤں۔۔ اتنی محبت تو ہو انسان کو خود سے کہ قیامت کے دن بےعزت ہونے سے ڈرے، اپنے دل کے سخت اور سیاہ ہونے سے ڈرے، خود سے اتنی محبت تو کرے انسان کہ جنت میں بادشاہوں والی زندگی گزارنے کے لئے محنت کرے ، خود کی اتنی فکر تو کرے انسان، کہ وہ اتنا پیارا مومن بندہ بن سکے کہ اللہ پاک کو پسند آ جائے*
_*ابن آدم*_
کچھ پانے کے لیے کچھ کھونا تو پڑتا ہے..!!
اور جب سامنے ہستی ربّ عزوجل کی ہو تو پھر دنیا کا ہر خسارہ سر آنکھوں پر ،ویسے بھی یہ خسارے یہ آزمائشیں سب وقتی ہوتے ہیں __ اللّٰه بس دیکھتا ہے کہ تم اسکو پانے کےلیے کس حد تک جا سکتے ہو کتنا صبر کرسکتے ہو *اور پھر صبر ٹوٹنے سے پہلے وہ نواز دیتا ہے* ایسے کہ اپنے بندے کو خوش کردیتا ہے، بیشک وہ بڑا مہربان ,قدردان, محبت کرنے والا ہے۔🫶🏻
Comments
Post a Comment