تم ہو اک چین سے ہنستے ہوئے منظر کی طرح میں ہوں بے چین بِلکتے ہوئے اشکوں جیسا 

بزم عدو میں صورت پروانہ دل مرا
گو رشک سے جلا تیرے قربان تو گیا
داغ دہلوی
ریختے کے اک تم ہی استاد نہیں ہو غالب
سنا ہے کہ پہلے زمانے میں کوئی میر بھی تھا
مرزا اسداللہ خاں غالب)
Published from Blogger Prime Android App
ماں کی آغوش سے، مٹی میں اتر جانے تک
اتنے آلام ہیں دنیا میں کہ جی جانتا ہے

اسامہ خالد
‏صوفی تجھے خبر ہی__ نہیں رازِ عشق کی
آنا ہمارے پاس کبھی __ہـــــــــم بتائیں گے

ہــم  خـود  بتائیں  گے  تمہیں  اپنی بـرائیاں
وہ  اس  لئے کہ  لوگ  _تمہیں کــم بتائیں گے

تیرے ہونٹوں پہ تبسُم کی وہ ہلکی سی لکیر
میرے تخّیل میں رہ رہ کے جھلک اٹھتی ہے
یوں اچانک تیرے عارض کا خیال آتا ہے
جیسے ظُلمت میں کوٸی شمع بھڑک اٹھتی ہے

- ساحر لدھیانوی

تم ہو اک چین سے ہنستے ہوئے منظر کی طرح
میں ہوں بے چین بِلکتے ہوئے اشکوں جیسا 

جناب کمال شاہ
حالتِ حال کے سبب، حالتِ حال ہی گئی
شوق میں کچھ نہیں گیا، شوق کی زندگی گئی🥀

ایک ہی حادثہ تو ہے، اور وہ یہ کہ آج تک
بات نہیں کہی گئی، بات نہیں سنی گئی✨

بعد بھی تیرے جانِ جاں، دل میں رہا عجب سماں
یاد رہی تیری یہاں، پھر تیری یاد بھی گئی🥀

اُس کی امیدِ ناز کا ہم سے یہ مان تھا، کہ آپ
عمر گزار دیجئے، عمر گزار دی گئی✨

اس کے وصال کے لیے، اپنے کمال کے لیے
حالتِ دل، کہ خراب تھی، اور خراب کی گئی🥀

تیرا فراق جانِ جاں! عیش تھا کیا میرے لیے
یعنی تیرے فراق میں خوب شراب پی گئی✨

اس کی گلی سے اٹھ کے میں آن پڑا تھا اپنے گھر
ایک گلی کی بات تھی اور گلی گلی گئی🥀

صحنِ خیالِ یار میں کی نہ بسر شبِ فراق
جب سے وہ چاندنہ گیا، جب سے وہ چاندنی گئی✨

(جون ایلـــیــٓـا)

Comments

Popular posts from this blog

مومند ‏قبائل ‏ایک ‏مشہور ‏اور ‏تاریخی ‏قبیلہ ‏ھے ‏۔

ابن البار نیک بیٹا کہا جاتا ہے

چین کا بھارت کو منہ توڑ جواب، لداخ میں متنازع علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا