تُو نہیں تھا ! مگر یہ دلاسہ ضروری تھا میرے لیے تُو یہیں ہے ! میں خود کو بتاتا رہا ! مسکراتا رہا"..!!🖤

وہ اور ہوں گے کہ جو دشمنوں میں مارے گئے 
کہ ہم تو اپنے خدا کے گھروں میں مارے گئے 

جو تُجھ سے مانگنے آئے تھے خیریت، یارب !
ترے وہ  بندے تری مسجدوں میں مارے گئے 

یہ کوئی جنگ نہیں تھی، نماز تھی مولا ! 
دُعا بہ لب تھے جو پہلی صفوں میں مارے گئے 

لہو میں تر ہیں کتابِ مُبین کے اوراق 
تلاوتوں کے امیں آیتوں میں مارے گئے 

پڑھو کہ تیس سپاروں میں کیا لکھا ہوا ہے 
تو کیوں نمازی عبادت گہوں میں مارے گئے ؟ 

رقم کرو کوئی نوحہ یتیم خوابوں کا 
دِلوں میں پیدا ہوئے تھے، دِلوں میں مارے گئے 

سپاہِ شہر ! تری خیر، کیا خبر ہے تُجھے ؟ 
کہ بدنصیب تری غفلتوں میں مارے گئے 

وہ منزلوں پہ مجھے یاد آئیں گے، فارس ! 
تمام راہی کہ جو راستوں میں مارے گئے 

رحمان فارس
Published from Blogger Prime Android App

بحث میں جیت گئی حُسن کے بل بوتے پر
ورنہ ظالم کوئی ایسی بھی ارسطُو نہیں تھی 

عشق ہوتے ہی وہ لڑکا بھی غزل کہنے لگا 
عُمر بھر جس کے مضامین میں اُردو نہیں تھی.

بحث میں جیت گئی حُسن کے بل بوتے پر
ورنہ ظالم کوئی ایسی بھی ارسطُو نہیں تھی 

عشق ہوتے ہی وہ لڑکا بھی غزل کہنے لگا 
عُمر بھر جس کے مضامین میں اُردو نہیں تھی.




ہمارا ضبط نہ ٹوٹے یہی دعا کرنا

ہماری آنکھ سے اک آدمی نے بہنا ہے
کاظم حسین کاظم


عام سے چہروں پر بھی ‏عشق اترتا ہے
‏کہانیاں !! فقط شاہ زادیوں کی نہیں ہوتیں..

تُو نہیں تھا ! مگر یہ دلاسہ ضروری تھا میرے لیے 
تُو یہیں ہے ! میں خود کو بتاتا رہا ! مسکراتا رہا"..!!🖤

Comments

Popular posts from this blog

مومند ‏قبائل ‏ایک ‏مشہور ‏اور ‏تاریخی ‏قبیلہ ‏ھے ‏۔

ابن البار نیک بیٹا کہا جاتا ہے

چین کا بھارت کو منہ توڑ جواب، لداخ میں متنازع علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا