وصف اِک اضافی تھا اُس میں خوش مزاجی کا.! اور ہم کو لاحق تھے ، واہمے محبت کے"

حسن و جمال خود پہ بہت اعتماد اور
آنکھوں میں اک خوشی تھی مگر اب نہیں رہی

زیادہ نہیں تو سال سے پہلے کی بات ہے
اس وقت دلکشی تھی مگر اب نہیں رہی

ذریت لاریب توقیر 🖤

‏دیارِ غیر کو جاتے ہوئے سبھی مجبور 
پلٹ کے آئے تو پہلے زمین چومیں گے

ہوس کا کوئی تعلق نہیں محبت سے
کہِیں تُو مِل بھی گیا تو جبین چومیں گے

میں اکیلا اور سفر کی شام رنگوں میں ڈھلی 
پھر یہ منظر میری نظروں سے بھی اوجھل ہو گیا 

اب کہاں ہوگا وہ اور ہوگا بھی تو ویسا کہاں 
سوچ کر یہ بات جی کچھ اور بوجھل ہو گیا

منیر نیازی

میں بار بار تجھے دیکھتا ہوں اس ڈر سے 
کہ پچھلی بار کا دیکھا ہوا خراب نہ ہو 

شاہین عباس

جبیں سے پہلے ترے پیر چومنے ہیں مجھے
میں آسمان سے پہلے زمیں کا سوچتا ہوں

راشد خان عاشر

بہت دکھی تھا میں بے مصرفی کے عالم میں
کہ تجھ پہ جان چھڑکنے کا سکھ نکل آیا

ابھی میں سوچ رہا تھا کہ ٹھیک زندہ ہوں
تمھارے  کام  نہ  آنے کا  دکھ  نکل  آیا

عمار اعظم❤️
وہ ختم قید کی معیاد بھی نہیں کرتا
مگر میں زحمت فریاد بھی نہیں کرتا

اور کبھی کبھی تو وہ مجھے اتنا یاد آتا ہے
میں زد میں آ کے اسے یاد بھی نہیں کرتا

اوندے باہجوں وی وقت چلدا پئے
کجھ گزارا گئے، کجھ گُزِر ویسی 

پندرہ وھی بندے بئے وسر گئن تاں
او وی ھک ڈیہنہ میکوں وسِر ویسی

نوشیروان اسفندسحر تک کوئی آیا نہ ساتھ کے گھر میں
برآمدے میں کوئی رات بھر ٹہلتا رہا

جمال احسانی

وصف اِک اضافی تھا اُس میں خوش مزاجی کا.!
اور  ہم  کو   لاحق  تھے ، واہمے   محبت  کے"

امجد اسلام امجد

Comments

Popular posts from this blog

مومند ‏قبائل ‏ایک ‏مشہور ‏اور ‏تاریخی ‏قبیلہ ‏ھے ‏۔

ابن البار نیک بیٹا کہا جاتا ہے

چین کا بھارت کو منہ توڑ جواب، لداخ میں متنازع علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا