کبھی کِسی عورت کو اُس کی رضا کے بغیر مت اپنانا، اور اگر اپنالو

عورت نامہ!!!
کبھی کِسی عورت کو اُس کی رضا کے بغیر مت اپنانا، اور اگر اپنالو تو کبھی اُس سے مُحبّت کی خُواہش مت کرنا میں نے عورت کو ہمیشہ بہت کمزور سمجھا تھا مُوم کی گُڑیا کی طرح لیکن اب میں نے یہ جانا ہے کہ عورت مُوم ہے یا پتھر !!!!  اِس کا فیصلہ وہ خود کرتی ہے کسی دوسرے شخص کو اِسے مُوم یا پتھر کا خِطاب دینے کا حق نہیں ہوتا وہ خود چاہے تو محبوب کے اِشاروں کی سِمت مُڑتی رہتی ہے اور پتھر بننے کا فیصلہ کر لے تو کوئی شخص بھکاری بن کر بھی اُس کی ایک نگاہِ التفات نہیں پاسکتا- 🥀🖤
Published from Blogger Prime Android App
اسے مجھ سے شکایت تھی کہ میں دکھ دینے والے کو پلٹ کر کچھ نہیں کہتا 
ہنسی میں ٹال دیتا ہوں 
وہ مجھ سے بارہا کہتی !
عجب ڈرپوک بندے ہو 
کوئی جذبات سے کھیلے !
وفا کی قسمیں کھا کر بھی اچانک سے مکر جائے !
ہنسی تک چھین لے تم سے !
یا پھر کردار پر باتیں کریں اور من گھڑت باتیں !
خدارا ایسے بندے سے تو بدلہ لینا بنتا ہے؟ 
تو پھر تم کیوں نہیں لیتے؟
یا پھر تسلیم کر لو تم کہ بدلہ لے نہیں سکتے؟ 
میں اس کے ان سوالوں کو ہمیشہ غور سے سن کر ہنسی میں ٹال دیتا تھا !
اسے مجھ سے مجھے اس سے بلا کا عشق تھا اور  عشق بھی اتنا کہ دنیا ہیر اور رانجھا کو یکسر بھول جاتی تھی !
مگر پھر ایک دن اسکو کسی کے ساتھ جینے اور مرنے کی قسم کھاتے ہوئے سن کر 
کسی دوجے کی بانہوں میں سمٹتا دیکھ کر دل تھا کہ بدلہ لوں
میں بدلہ لے بھی سکتا تھا 
بجائے بدلہ لینے کے
وہی درویشی عادت ہے
ہنسی میں ٹال آیا ہوں !
مصطفیٰ کمال

" دھندلاتا منظر" 

 "عبایا میں لپٹا ہوا وہ بدن" 
وہ چائے چوبارہ پہ کونے کی ٹیبل پہ بیٹھے
سراپا سخن
  مسلسل محبت بھرے عہد و پیمان کرتے
 دلوں میں اترتے
وہ گیسو سنورتے 
 کسی کا کسی سمت بڑھتا ہوا ہاتھ
ٹھہری ہوئی رات 
  روکی ہوئی بات 
شہر_ملاقات
 مٹکوں میں رکھی ہوئی گرم چائے 
وہ بے ربط سائے
کسی شعر پر بے تکی ہائے ہائے 
"کوئی لوٹ آئے" 
نہیں...! 
نظم منظر ہے منظر رہے 
"محبت ہے منظر"

وہ سگریٹ کے کش 
اور میزوں پہ رش
سگریٹوں کا دھواں

"جانے ہو گی کہاں" 
"نظم منطر رہے "
نظم منظر رہے کہ میں اس کی طرف 
جانے والا نہیں
 عمر ڈھلتی رہے

نظم چلتی رہے 

وہ چلا بھی گیا 
جائے، جاتا رہے 
" خوش تو ہو گا نا وہ"؟ 
خیر خوش تو وہ ہے 
اس نے کھویا مجھے 
لیکن افسوس ہے 
"میں نے بھی کھو دیا "
لیکن افسوس ہے 
نظم منظر نہیں 

نظم پوری ہوئی
یا نہیں؟ 
چھوڑ دی؟ 
میں نے چائے چوبارہ سے آتے ہوئے 
زندگی کی کہانی وہیں چھوڑ دی 

احسن سلیمان

Comments

Popular posts from this blog

مومند ‏قبائل ‏ایک ‏مشہور ‏اور ‏تاریخی ‏قبیلہ ‏ھے ‏۔

ابن البار نیک بیٹا کہا جاتا ہے

چین کا بھارت کو منہ توڑ جواب، لداخ میں متنازع علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا