ویسے تو احتیاط ہر معاملے میں ہی کرنی چاہیے مگر میں ایک خاص چیز کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔

شخصیت سنواریں*
 "احتیاطی تدابیر"

 ویسے تو احتیاط ہر معاملے میں ہی کرنی چاہیے مگر میں ایک خاص چیز کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔اے ٹی ایم(ATM) اور ڈیبٹ(Debit) کارڈ کا استعمال کافی عام ہے، ضرورت پڑنے پر اے ٹی ایم کے ذریعے لوگ پیسے بینک سے نکلواتے ہیں مگر بعض اوقات کسی حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں یا خوف میں مبتلا رہتے ہیں۔چند مفید باتیں عرض کرتا ہوں امید ہے ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔

  تھوڑی بہت رقم گھر میں رکھیں کہ ایمرجنسی میں کام آسکے

جہاں ممکن ہو بینک کی ایپ(app) کے ذریعے یا انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے پے مینٹ کریں، نہ پیسے نکلوانے کا مسئلہ نہ جیب میں رکھنے کا خوف

پیسے Banking hours میں Week Days  میں نکالیں

 اگر weekends پر ضرورت ہو تو ایک دن پہلے نکلوالیں

اگر ہفتہ اتوار ہی کو نکالنے پڑ جائیں تو صبح جلدی جائیں اور کسی ایک بندے کو ساتھ لے جائیں اور اس کو باہر کھڑا رکھیں

 بائیک پر جانا بہتر ہے

ایک راستے سے جائیں دوسرے سے واپس آئیں

جو ساتھ ہے اس کو کہیں بائیک start رکھے

دروازے پر موجود lock کا استعمال لازمی کریں

پیسے اوپر کی جیب میں رکھیں

پیسے نکلوانے کے بعد باہر کا معائنہ کریں اور تسلی کر کے باہر نکلیں

بار بار جیب میں ہاتھ نہ ماریں اور چہرے پر ڈر کو ظاہر نہ کریں

پیسے گھر لے جانے ہوں یا کسی کو دینے ہوں تو اس میں تاخیر نہ کریں

 سفر میں ای ٹی ایم کا استعمال نہ کریں بالخصوص جب آپ ٹرین، بس یا فلائٹ کے انتظار میں ہوں کہ ای ٹی ایم پھنس جانے یا پیسے نہ نکلنے کی صورت میں آپ بہت آزمائش میں آسکتے ہیں، پہلے سے مناسب رقم اپنے پاس رکھیں

💯 کسی جگہ شاپنگ پر جانا ہو تو اگر وہ mall یا store ہے تو تسلی کرلیں وہاں آپ کے بینک کی ای ٹی ایم مشین ہے، اگر ہو تو وہیں سے پیسے نکلوائیں یا وہیں ڈیبٹ کارڈ کا استعمال کریں

Comments

Popular posts from this blog

مومند ‏قبائل ‏ایک ‏مشہور ‏اور ‏تاریخی ‏قبیلہ ‏ھے ‏۔

ابن البار نیک بیٹا کہا جاتا ہے

چین کا بھارت کو منہ توڑ جواب، لداخ میں متنازع علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا