سارا بوجھ عوام پر ڈال کر مشکل فیصلوں کا نام دینا کتنی عجیب بات ھے
سارا بوجھ عوام پر ڈال کر مشکل فیصلوں کا نام دینا کتنی عجیب بات ھے..!!!*

جناب وزیر عظم میاں شہباز شریف صاحب...!!!
مشکل فیصلے یہ ہیں*
پاکستان میں کسی کو ایک لیٹر بھی مفت پیٹرول نہیں ملے گا اور نہ ایک یونٹ مفت بجلی یا مفت گیس کوئی استعمال کر سکے گا یہ اعلان کریں تو یہ ھے مشکل فیصلہ*
پچھلے 30 سالوں میں ہر کسی کو ملا سرکاری پلاٹ واپس لیں گے تو یہ ہے مشکل فیصلہ*
غلط فیصلے والے حکمرانوں کی جائیدادیں نیلام ہوں گی تو یہ ہے مشکل فیصلہ*
پاکستان کے تمام سرکاری دفاتر اور سرکاری رہائش گاہوں سے اے سی اتار لیے جائیں تا کہ بجلی کی بچت ہو ٫ سب سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس ٫ قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں اور ان کے ممبران کی سرکاری رہائش گاہوں سمیت تمام وزراء کے سرکاری دفاتر سے اور سرکاری رہائش گاہوں سے اے سی اتارے جائیں٫ تمام سرکاری گاڑیوں کے پرائیویٹ استعمال پر پابندی لگائی جائے، یہ ہیں مشکل فیصلے*
پیچھلے 30 سالوں سے معاف کروائے گئے تمام افراد سے قرضے واپس لئے جائیں، یہ ہیں مشکل فیصلے*
نالائقی کا سارا بوجھ عوام پر ڈالنا٫ پیٹرول مہنگا کرنا ، بجلی گیس مہنگی کرنا، کھانے پینے کی اشیاء مہنگا کرنا ہر چیز پر ٹیکس بڑھاتے جانا* *یہ تو سب سے آسان فیصلے ہیں جو کئے جا رھے ہیں*
آپ سب اسے ٹویٹر اکاؤنٹس، اپنی فیس بک اکاؤنٹس ، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تا کہ یہ مشکل فیصلے کرنے پیارے وزیر اعظم صاحب کیلئے زرا آسان ھو جائیں-*
Comments
Post a Comment