آواز دے رہے ہیں اُسے دس ہزار لوگ، لیکن وہ صرف میرے بلانے پہ آئے گا
جس دن وہ شخص تیر چلانے پہ آئے گا
ہر کوئی مُسکرا کے نشانے پہ آئے گا۔۔
آواز دے رہے ہیں اُسے دس ہزار لوگ،
لیکن وہ صرف میرے بلانے پہ آئے گا۔۔
الزامِ بے وفائی ترے خاندان پر،
الزامِ عشق میرے گھرانے پہ آئے گا۔۔
تیری خبر بھی آنے نہیں دیں گے اپنے پاس
تو یاد ہم کو یاد دلانے پہ آئے گا
اُس دن تو خود ہی لوٹ کے آئے گا میرے پاس،
جس دن ترا دماغ ٹھکانے پہ آئے گا
زاہد بشیر
یہ راتیں، یہ موسم، ندی کا کنارہ، یہ چنچل ہوا
کہا دو دلوں نے کہ مل کر کبھی ہم نہ ہوں گے جدا
یہ کیا بات ہے آج کی چاندنی میں
کہ ہم کھو گئے پیار کی راگنی میں
یہ بانہوں میں بانہیں، یہ بہکی نگاہیں
لو آنے لگا زندگی کا مزا
ستاروں کی محفل نے کر کے اشارہ
کہا اب تو سارا جہاں ہے تمہارا
محبت جواں ہو، کھُلا آسماں ہو
کرے کوئی دل آرزو اور کیا؟
قسم ہے تمیں تم اگر مجھ سے روٹھے
رہے سانس جب تک یہ بندھن نہ ٹوٹے
تمہیں دل دیا ہے، یہ وعدہ کیا ہے
صنم میں تمہاری رہوں گی سدا

یہ راتیں، یہ موسم، ندی کا کنارہ، یہ چنچل ہوا
کہا دو دلوں نے کہ مل کر کبھی ہم نہ ہوں گے جدا
مجروح سلطان پوری
سنو۔۔۔۔!!!!
کبھی کوئی تمہارے پاس ایسا آۓ جس نے زندگی کو بہت قریب سے دیکھا ہو ۔۔
جس نے بہت سخت حالات گزارے ہوں ۔۔
جو تنہائی کا عادی ہو چکا تھا ۔۔
جسے مسکراۓ ہویۓ صدیاں بیت گئی ہوں ۔۔
جسے اپنی آنکھوں میں آنسوں کو اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کے پوروں سے محسوس کیۓ ہویے عرصہ ہوا ہو ۔۔
جسنے اپنا ہر رشتہ کھو دیا ہو ۔۔
کہہ لو کہ "سپرد خاک" کر دیا ہو ۔۔
بس ایک "تمہاری" ذات "تمہارا" وجود جس کے ساتھ وہ اپنی بچی کچی زندگی گزارنے کا خواہش مند ہو۔۔
جو بس "تمہارے" لیۓ خود کو بچا کر رکھتا ہو ۔۔
ٹھنڈی ہوا سے ۔۔۔
خراب موسم سے ۔۔
ہر اس چیز سے جو اسکے لیۓ نقصان دہ ثابت ہو۔۔
کیوں کہ اسے خود کو "تمہارے " لیۓ ٹھیک رکھنا ہے ۔۔
اس نے خود کو "تم" پر وقف کر دیا ہو کہ اسکے ہنسنے ۔رونے ۔مسکرانے کی وجہ بس" تم" سے منسلک ہے ۔۔
پھر "وہ" شخص "تم" سے کس حد تک "محبت" کرتا ہوگا جو اپنا ہر احساس "تمہارے" حوالے کر دے ۔۔
اسکی دوست ۔۔
اسکے راز دار ۔۔
اسکا دنیا و آخرت کا ساتھ ۔۔
سب بس "تم" سے جڑا ہو ۔۔
اسے "غصہ" آۓ تو تم پر ۔۔
"پیار" آۓ تو تم پر ۔۔
اسے "خیال" رہے تو تمہارا ۔۔
اسے "درد" ہو تو تمہیں پکارے ۔۔
اسے طلب ہو تمہاری "گود" کی ۔۔
اسے چاہت ہو تو تمہارا "كندها" ۔۔
اسے تمہاری "مہک" کی عادت ہو ۔۔
اسے تمہاری "آنکھیں" دکھائی دیں بس۔۔
وہ "جینا" سیکھے تمہارے لیۓ ۔۔
اور جب تم پوچھو اس سے کہ " تم " اسکے لیۓ کیا ہو .؟
تو بغیر سوچے سمجھے "وہ" کہہ اٹھے ۔۔
زندگی
چپ رہو
چپ رہو اپنی آواز نیچی کرو
گردنیں خم کرو چپ رہو
اور بھی تو یہاں لوگ ہیں جو کہ گنگے نہیں پر وہ ہیں
وہ بھی ہیں
تم بھی ساکن رہو ورنہ بکھرے ہوئے کاغذوں کی طرح آتشی کھیل کی راکھ ہو جاؤ گے
چپ رہو ، ورنہ آواز چھن جائے گا
چپ رہو ، ورنہ پامال ہو جاؤ گے
اپنی سوچوں کو آواز دے دی دو تو سوچو کہاں جاؤ گے ؟
اپنی ذہنی اذیت کو سہتے رہو
چپ رہو
دوسروں کی طرح چپ رہو
نوشاداکبر
Comments
Post a Comment