دِل یہ کہتا ہے اسے لوٹ کے آنا ہے یہیں یہ دلاسہ مجھے پاگل نہیں ہونے دیتا

 سکون کیسے مجھے آئے تیری فرقت میں
بغیر ماں کے بھلا بچہ کیسے سو جائے

تمہارے بعد مجھے بے گھری ملی ایسے
یتیم لڑکی کو جیسے طلاق ہو جائے
عدیل عادی
 ہائے اس کا وہ دیکھنا مجھ کو 
ہاے مجھ کو مرا حسیں لگنا
عدیل عادی
بیچ دینا کمائی عمروں کی 
اس کے قدموں میں جا کے گھر لینا

خودکشی کے کئی طریقے ہیں
سب سے مشکل ہے عشق کر لینا
عدیل عادی
 اے پاروں وی تیڈے شہر دے لوگاں نال نئیں بنڑدی
او آہدے ہِن چن سوہنڑاں ہے میں آہدا ہاں توں ہیں
عدیل عادی
میں ہر وہ رات نہیں بھولتا جس میں میرا دم گھٹا تھا ۔ دل اداسی میں ڈوبا تھا ۔ اور مجھے اپنے آس پاس کوئی نہ ملا ۔ میں مرا نہیں ۔ دنیا ختم نہیں ہوئی ۔ لیکن مجھے احساس ہوا کہ تمہیں جینے کے لیے اپنے آپ میں مضبوط ہونا چاہیے ;") 

خلیل جبران
میں شب گزیدہ سحر ہوں مگر یہ دل کا گماں 
کہیں چراغ سرِ راہ گم نہیں ہوتا

علیزے احمد
 "سکون کیجیئے ، یہ دنیا آپ کی اور میری اداسی سے بدل تھوڑی نہ جائے گی۔" 🖤
اگر میں سورج کے ساتھ ڈھلنے سے بچ گیا تو
 کہاں گزاروں گا شام سوچا ہوا ہے میں نے

سلیم کوثر
 اگر ہو کُچھ اُمید تو ، ہو جاؤں پُرسُکوں!!!!
 اِک بے وجہ سی آس ہے، ویسے تو ٹھیک ہُوں

دیکھا جو چاند کو تو ، کوئی یاد آگیا!!!!
سو دل میرا اُداس ہے ، ویسے تو ٹھیک ہُوں۔
 ذہن سے اتری نہیں پہلی محبت آج تک
یہ جو تم سے ہوگٸی، اس آخری کا کیا کروں
: رابطہ بھی نہیں رکھتا ہے سرِ وصل کوئی
اور تعلق بھی معطل نہیں ہونے دیتا

دِل یہ کہتا ہے اسے لوٹ کے آنا ہے یہیں
یہ دلاسہ مجھے پاگل نہیں ہونے دیتا

Comments

Popular posts from this blog

مومند ‏قبائل ‏ایک ‏مشہور ‏اور ‏تاریخی ‏قبیلہ ‏ھے ‏۔

ابن البار نیک بیٹا کہا جاتا ہے

چین کا بھارت کو منہ توڑ جواب، لداخ میں متنازع علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا